مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
اسرائیلی فوج کا الشفا اسپتال پر مکمل قبضہ، شہید فلسطینیوں کی تعدادساڑھے 11 ہزار سے تجاوز کرگئی

ٓ
غزہ : صیہونی فورسزنے غزہ کے سب سے بڑےالشفا اسپتال پر قبضہ کرکے اسپتال میں داخلے پرپابندی عائد کردی ہے۔
دوسری جانب غز میں اسرائیلی وحشیانی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد11ہزار 500سے زائد ہوگئی ہے۔
اسرائیل نے رات گئے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر ایک اور فضائی حملہ کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اسرائیل کے جنوبی غزہ میں خان یونس اور رفاہ پر بھی حملے کئے ہیں ، اسرائیلی فوج نے پمفلٹ گرادیے ہیں جس میں درج ہے کہ خان یونس سے نکل جائیں۔
اسرائیلی فوج نے فضا، سمندر اورزمین سے حملے کرکے کیمپ تباہ کردیا،الشطی پناہ گزین کیمپ میں کوئی گھر سلامت نہیں بچا۔
اسرائیلی آرمی چیف نے عویٰ کیا ہے کہ شمالی غزہ میں حماس کے فوجی نطام کو تباہ کرنے کے قریب ہیں، ابھی کچھ کام کرنا باقی ہے،ہم نیٹ ورک کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں اسپتالوں پر حملے جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے مداخلت کرے۔
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے سربراہ فلپ لازارینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایک تہائی اموات جنوبی غزہ میں ہوئیں،اسرائیل انخلا کے علاقوں کو نشانہ بنارہا ہے، غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں۔
فلپ لازارینی نے کہا کہ جنگوں کی تاریخ میں فلسطینیوں کی سب سے بڑی جبری نقل مکانی کی، 1948 میں اسرائیل کی قیام کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے1948 میں 7لاکھ50ہزار فلسطینیوں کو زمینوں سے بے دخل کیا تھا،7اکتوبر کے بعد17لاکھ فلسطینیوں کو جبری نقل مکانی کا سامنا ہے۔
یہ پڑھیں : اسرائیل کی تلکرم پر شدید بمباری ،مزید 8فلسطینی شہید