مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
اسرائیلی فوج نے سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کا گھر تباہ کردیا، ویڈیو جاری

غزہ: اسرائیل نے حماس کے سربراہ اور غزہ کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کے گھر کو فضائی حملے میں مکمل طور پر تباہ کردیا۔
فلسطین کے مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے غزہ میں الشطی مہاجر کیمپ میں واقع خاندانی گھر پر بمباری کی ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ویڈیوز شیئر کیں جس میں لڑاکا طیاروں نے ایک گھر پر بمباری کی، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اسماعیل ہنیہ کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کی پوتی بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئی
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اسماعیل ہانیہ کا گھر عسکریت پسندوں کا مرکز تھا اور اسے حماس کے سینیئر رہنما اسرائیلی شہریوں اورفوجیوں کے خلاف براہ راست دہشت گردانہ حملوں کے لیے میٹنگ پوائنٹ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق جس گھر پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی ہے وہاں اسماعیل ہنیہ نے اپنا بچن گزارا ہے۔
اسماعیل ہنیہ 2019 سے غزہ کی پٹی سے باہر مقیم ہیں جبکہ ان دنوں وہ قطر میں رہائش پذیر ہیں۔