اسلام آباد: ملک میں ربیع الاول 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم ربیع الاول 18 ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الاول 18 ستمبر بروز پیر کو ہوگی اور 12 ربیع الاول 29 ستمبر کو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے امن کے لیے دعاگو ہیں، گلگت بلتستان کا امن پاکستان کا امن ہے، دشمن چاہتا ہے ہم میں دراڑ پیدا کر دے لیکن دشمن کی ہر چال کو ہم نے ناکام کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔