مقبول خبریں
ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح علامہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوئی تھی اور براستہ دبئی بھارت کے شہر حیدر آباد پہنچی۔
حیدر آباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود پاکستانی شائقین نے قومی اسکواڈ کا استقبال کیا۔
بعدازاں پاکستان ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا۔
پاکستانی ٹیم جمعرات کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی جو کہ صبح ساڑھے 8 بجے سے 11 بجے تک جاری رہے گا۔
واضح رہے آپشنل ٹریننگ سیشن میں کھلاڑی اپنی مرضی سے شرکت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔
یہ پڑھیں : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ ری شیڈول کردیا گیا