ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

مالدیپ کے صدر نے بھارتی فوج کو مالدیپ سے فوری نکل جانے کا حکم دیدیا

نو منتخب مالدیپی صدر نے بھارتی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم دیدیا۔

نو منتخب مالدیپی صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا ہے کہ ہم مالدیپ کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے،اسی لئے بھارتی فوجیوں کو مالدیپ سے فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا کہ مالدیپ کے عوام سے پہلے دن سے کیے گئے وعدے پر قائم رہوں گا، بھارتی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے،۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی بی بی سی کے مطابق نومنتخب صدر نے جیت کے چند دن بعد بھارتی سفیر سے ملاقات میں یہ حکم دیا۔

واضح رہے مالدیپ طویل عرصے سے بھارت کی غیر ضروری مداخلت کے زیر عتاب رہا ہے  ،مالدیپ کے نومنتخب صدر ہندوستان کیلئے بڑے خطرے کی علامت ہیں۔

 یہ پڑھیں : بھارتی حکومت کی اسرائیل کی حمایت کے باوجود سونم فلسطین کے حق میں بول پڑیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top