ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

پنجاب حکومت نے فلم ’ جوائے لینڈ ‘ کی اسکریننگ روک دی

لاہور: پنجاب حکومت نے فلم ’ جوائے لینڈ ‘ کی نمائش روک دی ہے۔

محکمہ اطلاعات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق فلم ’جوائے لینڈ ‘ کی نمائش پر پابندی مختلف حلقوں کی جانب سے سامنے آنے والی مسلسل شکایات کے پیش نظر لگائی گئی ہے، پنجاب میں یہ پابندی تاحکم ثانی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کرنے کے بعد ملک میں نمائش کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم جوائے لینڈ کا سنسر بورڈ سے مکمل جائزہ کروانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس کے علاوہ فلم کا میوزک عبداللہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top