مقبول خبریں
بھارتی فلم ’’بھوج‘‘ میں ’’ظالمہ کوکاکولا پلا دے‘‘ کا ری میک، حب الوطنی مذاق بن گئی

کراچی : بھارت کی حب الوطنی پر بنی فلم میں ’’ظالمہ کوکاکولا پلا دے‘‘ گانے کو شامل کرکے مذاق بن گئی۔
بھارت ہر معاملے میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہوتا ہے، اس سلسلے میں ہر فورم یا پلیٹ فارم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارت نے اپنی انڈسٹری کو پاکستان مخالف اپنی پروپیگنڈا مہم کے لیئے کئی بار استعمال کیا، مگر آج تک کسی ایسی فلم نے خاطر خواہ بزنس نہیں کیا۔
یوں تو بھارت نے پاکستان فنکاروں پر بالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے، مگر بھارتی فلم سازوں کی جانب سے پاکستان سے چوری نہ رک پا رہی ہے۔ کئی مشہور پاکستانی گانوں کو ری میک کے نام سے بھارتی فلموں میں شامل کیا گیا ہے۔
تازہ کوشش مشہور بھارتی گلوکارہ شریا گھوسل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ’’ظالمہ کوکاکولا پلا دے‘‘ گانا فلم ’بھوج‘ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس آئٹم نمبر کو نورا فتحی نے اپنے ڈانس کے چار چاند لگانے کی کوشش کی ہے، جس میں نہ صرف شریا گھوسل ناکام رہیں بلکہ نورا فتحی بھی کوئی سہر نہ ڈال سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : معروف بھارتی گلوکارہ انورادھا پڈوال کے جوان بیٹے کا انتقال ہوگیا
سن 1986 میں فلم ’’چن تے سورما‘‘ میں میڈیم نور جہاں کی آواز میں گایا گیا ’’ظالمہ کوکاکولا پلا دے‘‘ نے شہرت بلندیوں کو چھویا، بعض ازاں اس گانے کو کئی گلوکاروں نے گانے کی کوشش کی، تاہم کوئی بھی مقابلہ نہ کرپایا۔ اس گانے کو کوک اسٹوڈیو کی جانب سے 2017 میں میشا شافی کی آواز میں دوبارہ ریکارڈ کیا، جسے نہایت پسند کی گیا۔
فلم ’بھوج‘ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والی جنگ کے موضوع پر بنائی گئی ہے، جو یقیناً پاکستان کے خلاف ہی ہے، جس کے ہیرو اجے دیوگن ہیں۔
حب الوطنی اور پاکستان کے خلاف بنائی گئی فلم میں ہی پاکستان سے گانا چوری کرکے شامل کیا گیا، جو اپنے آپ میں ایک لطیفہ بن چکا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گانے کو سال کا بہترین پارٹی گانا بھی قرار دیا گیا ہے، مگر یو ٹیوب پر گانا جاری ہونے کے بعد سے خود بھارتی شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یوں بھارت کی حب الوطنی چوری کے گانے کی وجہ سے خود ایک مذاق بن گئی ہے۔