ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

خیبرپختونخوا:غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف سخت کریک ڈاؤن شروع

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، پشاوراورضلع خیبر  میں بھی افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ دونوں اضلاع سے 492 افغان مہاجرین کو گرفتارکرکے سرحد پار کرواکرافغانستان بھیج دیا گیاہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور 427 اور ضلع خیبر سے 65 افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیاہے۔

غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

19 نومبر کو 2062 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئےہیں،واپس جانے والوں میں 591 مرد، 443 خواتین اور 1,028 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کیلئے 376 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے اب تک 237,883 غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

واضح رہے پاکستان نے ہمیشہ بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ انخلا یقینی بنایا گیاہے۔

افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کیلئے مختلف اضلاع میں سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس بھی قائم کئے گئےہیں۔

چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

یہ پڑھیں:غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top