بدھ، 29-نومبر،2023
بدھ، 29-نومبر،2023

چین میں پھنسے پاکستانی آج وطن پہنچیں گے

چین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا انتظام ہو گیا، تمام پاکستانی آج لاہور پہنچ جائیں گے۔

ترجمان شاہین ایئر کے مطابق شاہین ایئر، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستانی کسٹم حکام کی کاوشوں سے شاہین ایئر کی فلائٹ این ایل 892 رات ساڑھے گیارہ بجے کراچی سے براستہ لاہور گونگزو کے لیے روانہ ہوئی۔

یہی فلائٹ این ایل 891 چین کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے گونگزو سے واپس پاکستان روانہ ہو گی۔ یہ فلائٹ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے لاہور واپس آئے گی۔

ترجمان کے مطابق شاہین ایئر اس مشکل وقت میں چین میں پھنسے پاکستانی مسافروں کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہین ایئر کی انتظامیہ نے پاکستانی مسافروں کو واپس لانے کے لیے اپنا طیارہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پرواز کے لیے طیارے کے پرزے کا انتظام کیا گیا اور انجینئرز نے پرزہ تبدیل کیا۔ نیا پرزہ لگنے کے بعد سول ایوی ایشن نے پرواز کی اجازت دی۔

شاہین ایئر کے انجینئرز بھی فلائٹ کے ساتھ گونگزو گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top