جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کئی معاملات میں آرمی چیف کا کردار ضروری ہے اور ہونا چاہیئے: انوار الحق کاکڑ

انوار

اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تاثرات چلتے رہتے ہیں، کئی معاملات میں آرمی چیف کا کردار ضروری ہے اور ہونا چاہیے۔

جی ٹی وی نیوز کے پروگرام ’جی فار غریدہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، کئی دہائیوں سے ہم نے اپنا ٹیکس کا نظام صحیح نہیں بنایا، ہمیں اپنے ٹیکس بیس میں اضافہ کرنا ہوگا، ٹیکس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں، ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنا ہوگا تب ہی عام آدمی پر بوجھ کم ہوگا۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کیلئے محفوظ اورسازگار ماحول ضروری ہے، پہلے بھی کہا تھا اب میں کہہ رہا ہوں احتجاج کوئی مسئلہ نہیں، عوام کی تکالیف کا اداراک ہے، مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، سویلین اداروں کو مضبوط بنانا ہماری ترجیح ہے، لوگوں کی تنخواہیں کم ہیں، ملکی مسائل ایک ماہ کے نہیں، انتخابات ہونے ہیں اور ان شاءاللہ ہوں گے، انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن اپنی بھرپور تیاری کررہا ہے، انتخابی عمل میں معاونت ہماری ذمہ داری ہے، انتخابات کے نتیجے میں آنے والی حکومت کو اقتدار منتقل کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاثرات چلتے رہتے ہیں، کئی معاملات میں آرمی چیف کا کردار ضروری ہے اور ہونا چاہیے، مجھے نہیں لگتا بلاول بھٹو میری طرف اشارہ کررہے ہیں، نگراں حکومت آئینی طریقہ کار کے تحت قائم ہوئی ہے، میرے اوپر نیب کا کوئی کیس نہیں تھا، انکوائری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کروانا ہمارا کام نہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے : انوار الحق کاکڑ

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تنخواہیں کم ہیں، ملکی مسائل ایک ماہ کے نہیں ہیں، بحیثیت نگراں وزیراعظم تنخواہ کم ہے، بلوچستان حکومت کے ترجمان کی حیثیت سے 2سال کام کیا، ترجمان کی حیثیت سے 2 سال کام کرنے پر کبھی تنخواہ نہیں لی، عام آدمی کی آسانی کیلئے کم سے کم اجرت میں اضافہ ہونا چاہیے، عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، انتظامی اقدامات کے ذریعے وسائل میں اضافے پر توجہ ہے، ہمیں اپنے وسائل کے ضیاع کو بھی روکنا ہے، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اپنا ملک ہے جب آنا چاہیں، واپس آجائیں، نواز شریف کو باہر عدالت نے بھیجا تھا، ایگزیکٹیو نے نہیں، نواز شریف کی واپسی پر قانونی فیصلہ بھی عدالت ہی کرے گی۔

متعلقہ خبریں