مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کا کردار اہم ہے: آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے خواہاں ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کا کردار اہم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جاپانی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جاپانی سفیر نے سیلاب متاثرہ خاندانوں سے بھی تعزیت کی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو
جاپانی سفیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو بھی سراہا۔
اس کے علاوہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی سلامتی کیلئے جاپان کے کردار کو سراہتا ہے، پاکستان، جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے خواہاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کا کردار اہم ہے۔