مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
یونان میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی

یونان میں طوفان الیاس اور شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے شمالی علاقوں میں بدھ کے روز طوفان الیاس کی وجہ سے شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے کئی دیہات زیرِ آب آ گئے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس کے باعث بیشتر اضلاع کے اسکولوں کو بند کرنا پڑ گیا۔
ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن اور یورپین سیویر ویدر ڈیٹابیسڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یونان کے شہر وولوس میں 14 گھنٹوں میں 298 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو شہر کی ستمبر کی اوسط سے 8 گنا زیادہ ہے۔
یونان کی وزارتِ زراعت کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 80 ہزار کے قریب مویشی اور مرغیاں بارشوں کی وجہ سے مر گئیں جبکہ کپاس، گندم، مکئی، سیب اور کیوی کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔
یہ پڑھیں : یونان کشتی حادثہ؛ متاثرین کی نشاندہی پر مزید 6 انسانی اسمگلرز گرفتار