مقبول خبریں
بھارتی کمپنی کی جانب سے اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روک دی گئی

نئی دہلی: بھارتی کمپنی نے غزہ کے العہلی اسپتال پربمباری کے بعد اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روک دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے العہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔
اسی حوالے سے بھارتی کمپنی کے ایم ڈی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روکنے کا اخلاقی بنیادوں پر فیصلہ ہے کیونکہ اسپتالوں پربمباری، بچوں اور عورتوں کو قتل کرنا ناقابل قبول ہے اور غزہ کے 25 لاکھ افراد کو خوراک اور پانی کی فراہمی روکنا بھی ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ظلم کے باوجود حماس نے انسانی بنیادوں پر دو امریکی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں قائم کمپنی 2015 سے اسرائیلی پولیس کی ہر سال ایک لاکھ وردیاں تیار کرتی ہے۔