مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
نیویارک میں زیر زمین دھماکا، امریکی میڈیا

نیویارک کے شہر مین ہیٹن میں زیر زمین اسٹیم پائپ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔اس دھماکے کے نتیجے میں سڑک پر گڑھا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں زیر زمین اسٹیم پائپ میں دھماکا ہونے کی وجہ سے دھوئیں کے بادل اٹھنےلگے ۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں
ریسکیو عملے کے آتے ہی آس پاس کی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے جبکہ اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ اسٹیم پائپ زیادہ دباؤ کی وجہ سے پھٹا ہے ۔
پولیس کی جانب سے اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔