جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ساری دنیا نے دیکھ لیا اسمبلی میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی: زرتاج گل

ہنگامہ

اسلام آباد: زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں اپوزیشن نے خواتین کی عزت کا خیال نہیں رکھا، ساری دنیا نے دیکھ لیا اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔

وفاقی وزیر زرتاج گل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان الیکٹرونک ووٹنگ پر یقین رکھتے ہیں، ساری دنیا نے دیکھ لیا اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی، اپوزیشن نے پاکستان کے لوٹنے میں جدوجہد کی ہے۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہم تو کہتے ہیں قانون سازی کریں، لیکن آپ نہیں چاہتے قانون سازی ہو، کل کے اجلاس میں اپوزیشن نے خواتین کی عزت کا خیال نہیں رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ کتاب لگنے سے ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں احتساب لانا چاہتے ہیں، آپ حکومت میں رہے عوام نے آپ کو ریجکٹ کیا، ہار کو تسلیم کرنے کی ہمت پیدا کرو۔ اپوزیش نے اجلاس میں گندی زبان استعمال کی، تحریک انصاف کے لیڈر کی کوئی عزت نہیں، ان لوگوں نے اقتدار میں رہ کر پاکستان کو لوٹا ہے۔

ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ گندی زبان استعمال نہیں کریں اس طرف سے ری ایکشن نہیں آئے گا، آپ کو عزت چاہیئے تو عزت دینے پڑی گی، ہم پارلیمان کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ آپ پارلیمان میں مفادات کی جنگ کے لیے آئے ہیں، آپ گندی زبان استعمال کریں گے جواب میں جی نہیں بولا جائے گا۔

متعلقہ خبریں