ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

حوثی مجاہدین نے اسرائیلی جہاز قبضے میں لے لیا

 

حوٹی مجاہدین کی تنظیم انصار اللہ نے  دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی جہاز قبضے میں لے لیاہے، اس گلیگسی لیڈر نامی اسرائیلی جہاز میں عملے کے56افراد سوار تھے۔

ترجمان انصار اللہ نے کہا کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے خاتمے تک اسرائیلی اہداف پر حملے جاری رہیں گے،یمن کے مجاہدین غزہ کے مسلمانوں سے لاتعلق نہیں رہ سکتےہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی مجاہدین نے جنوبی بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی ملکیتی بحری جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہاکہ ہم عملے کے ساتھ اسلامی اصولوں کے مطابق سلوک کر رہے ہیں۔

یحییٰ ساری نے کہاکہ ہم غزہ اور مغربی کنارے میں ہمارے فلسطینی بھائیوں کے خلاف جارحیت اور بدصورت جرائم کے بند ہونے تک اسرائیل کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کو جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز پر قبضہ کرلیا ہے۔

یہ پڑھیں : اسلامی ممالک اسرائیل کی برآمدات بند کردیں: ایرانی سپریم لیڈر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top