جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

راول ڈیم میں زہریلا کیمکل ملا کر ہزاروں آبی حیات ماردی گئیں

راول

اسلام آباد: راول ڈیم میں زہریلا کیمکل ملا کر ہزاروں آبی حیات مار دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق آبی حیات کے ساتھ ساتھ ڈیم سے پانی پینے والے پرندے بھی تڑپ تڑپ کر مر گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مچھلی مرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کی جانی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ڈیمز کے اطراف میں پکنک منانے پر پابندی عائد

پولیس کے مطابق راول ڈیم کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ راول ڈیم میں کرنٹ اور گرنیڈ کے زریعے مچھلیوں کو مارنے کے پہلے بھی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں