جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

الائچی کے اعلی فائدے : جس سے ہم بے خبر ہیں !

الائچی

الائچی ایک ایسی چیز ہے جس کا استعمال ہر قسم کے کھانوں میں ہوتا ہے کیونکہ اس کی خوشبو ہی ایسی ہوتی ہے جو کھانوں میں چار چاند لگا دیتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق الائچی صرف کھانوں میں خوشبو شامل کرنے کے ہی کام نہیں آتی بلکہ اس کے استعمال سے آپ کی ذہنی اور جسمانی کیفیت پر بھی خوشگوار اثر پڑتا ہے۔

الائچی میں موجود چند فوائد جانئے :

الائچی میں موجود بیج چبانے سے آپ کی سانس میں تازگی آتی ہے، منہ سے آنے والی بُو میں کمی ہوتی ہے اور اس سے منہ کا ذائقہ بہتررہتا ہے۔

الائچی قدرتی طور پر خون کو پتلا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے جسم میں خون کی روانی میں بہتری آتی ہے۔

الائچی کا استعمال گُردوں کے لیے بھی مفید ہے، اس کے اثرات سے نہ صرف جسم میں موجودہ کیمیکلز کنٹرول میں رہتے ہیں بلکہ یہ جسم کو توانائی بھی بخشتی ہے۔

الائچی کے استعمال سے جسم میں خون نہیں جمتا، یہ دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دل کی مزید بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔

الائچی کے روزانہ استعمال سے بلڈ پریشر بھی قابو میں رہتا ہے جس سے دل کے امراض کے خطرات بھی ٹل جاتے ہیں۔

الائچی کے استعمال کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ دمے اور ہڈیوں کی بیماروں کے اثرات کو کم کرتی ہے۔

الائچی کے اجزا آپ کے جسم میں موجود خلیوں کو توانائی بخشتے ہیں اور انہیں تباہ ہونے سے بچاتے ہیں،اس سے کینسر جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے اور ان بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہوسکتی ہیں۔

الائچی کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ آپ کو خطرناک جراثیم اور وائرس سے لڑنے میں مدد کرتی ہے اور آپ کی قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔

الائچی کا استعمال برسوں سے ایک ایسی دوا کی صورت میں بھی کیا جاتا رہا ہے جو نہ صرف آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہے بلکہ ذہنی تھکاوٹ سے بھی بچاتی ہے۔

یہ  جانئے : رمضان میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہری پریشان

متعلقہ خبریں