جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

‘بالی ووڈ کے دو بڑے خانز جیل جاسکتے ہیں’، بھارتی فلمی ناقد کا دعویٰ

خانز

ممبئی: بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنا اگلا شکار بالی وڈ کے دو مزید خانز کو بنانے والی ہے۔

کے آر کے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا کہ میرے مطابق بالی وڈ کے مزید 2 خان بی جے پی کی ہٹ لسٹ میں ہیں۔ وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات : آریان خان کو خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا

کمال راشد نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ وہ دونوں خانز جلد ہی جیل بھی جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں