بڑے بڑ ے میڈیا گروپ کی موجودگی میں بہت کم مدت میں جی ٹی وی نیٹ ورک نے اپنا منفرد مقام بنالیا ہے ، بریکنگ نیوز کا معاملہ ہو یا پھر خبروں کی صداقت کا جی ٹی وی ہمیشہ آگے ہی رہا ہے۔
جی ٹی وی کے اس پروفیشل طریقے کو میڈیا ورکرز نے بھی خوب سراہا ہے ، یہ ہی وجہ ہے کہ بہت ہی کم وقت میں جی ٹی وی پاکستان دوسرے درجے کے چینل سے پہلے درجے کا چینل بن چکا ہے۔
اسی اعتماد کی وجہ سے ملک کے مایہ ناز صحافی اور اینکرز ہماری ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں۔حال ہی میں پاکستان کےنیوز انڈسٹری کے دو بڑے نام جی ٹی وی فیملی کا حصہ بن گئے ہیں ۔ اس اضافے نے جی ٹی وی فیملی کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
ان دو بڑے ناموں میں ایک نام امیر عباس کا ہے جو ملک کے معروف اینکر ہیں جنہوں نے اس سے پہلے بول نیوز نیٹ ورک کے ساتھ کام کیا وہ اب جی ٹی وی نیٹ ورک میں بطور اینکر پرسن اور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) شامل ہو گئے ہیں۔ امیر عباس کا شمار پاکستان کی خبروں کی دنیا میں نمایاں ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ایک دہائی پر محیط کیریئر کے ساتھ، وہ پرائم ٹائم کرنٹ افیئرز کے معروف صحافی ہیں جنھوں نے مختلف میڈیا چینلز میں اپنے بہترین کام سے اپنا لوہا منوایا ہے۔
دوسرا بڑا نام غریدہ فاروقی کا ہے جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ، غریدہ فاروقی ایک مشہور میزبان اور اینکر پرسن ہیں، جو ماضی میں پاکستان کے بڑے بڑے میڈیا گروپ کا حصہ رہی ہیں۔غریدہ فاروقی نے پاکستان کی نیوز انڈسٹری میں بہت کم وقت میں بھرپور محنت اور لگن سے قیمتی مقام بنایا ہے ۔ غریدہ فاروقی نہ صرف ایک بہترین اینکر ہیں بلکہ بہترین لکھاری بھی ہیں اور انھوں نے اس میدا ن میں بھی اپنا لوہا منوالیا ہے۔
جی ٹی وی نیٹ ورک اینکر پرسن امیر عباس اور اینکر فی میل پرسن غریدہ فاروقی خوش آمدید کہتا ہے اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔
جی ٹی وی اعلامیہ