جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

بد امن کراچی : 7ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 80سے زائد شہری قتل

کراچی :شہر قائد میں رواں سال کے 7ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر80سے زائد شہریوں کو قتل کردیا گیا، جبکہ یکم جنوری سے 31جولائی تک16ہزار207شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری لٹیروں کے رحم وکرم پر ہے،سال 2023کے 7ماہ کراچی میں ہونیوالے جرائم کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے۔

یہ پڑھیں : پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی حکومت، اسلام آباد میں چوری ڈکیتی کے 16 ہزار کیسز رپورٹ

جس کے مطابق رواں سال اب تک 52 ہزارسے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں ، یکم جنوری سے 31 جولائی تک 16 ہزار 207 موبائل فون چھینے گئے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ 7ماہ میں 33 ہزار 798 موٹرسائیکلیں اور ایک ہزار296کاریں چوری یا چھینی گئیں جبکہ اسی عرصے میں 80 سے زائد شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں