جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آئی سی سی نے ایک مرتبہ پھر بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں

آئی سی سی

دبئی : آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے آفیشل اکانٹ سے کی گئی ٹویٹ سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے، جس نے بھارتی شائقین کو خاصے غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک تصویر ٹویٹ کی تھی، جس میں 2019 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد برطانوی آل رانڈر بین اسٹوکس کو بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ساتھ کھڑا دکھایا گیا اور اس کیساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ایک عظیم کرکٹر اور سچن ٹنڈولکر۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے یہ ٹویٹ کئے جانے پر بھی بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سے خاصا واویلا کیا گیا، جن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے سچن ٹنڈولکر کی بے عزتی کی ہے، لیکن اس مرتبہ آئی سی سی نے جو ٹویٹ کی ہے اس نے بھارتیوں کے غم و غصے میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی نے اسی ٹویٹ کو دوبارہ پیش کیا اور کیپشن میں لکھا کہا تھا نہ، یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد بھارتی شائقین میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضی کا اظہار کرنا شروع کر دیا، جس کے بعد یہ تصویر دھڑا دھڑا سوشل میڈیا پر پھیلنا شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں : آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کردی

بھارتی شائقین نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ ایک کرکٹر جو ٹیسٹ میں 15 ہزار سے زائد اور ون ڈے میں 18 ہزار سے زائد رنز بنا چکا ہے، اس کے سامنے کھڑے انگلینڈ کے کرکٹر کو جس کے کریڈٹ پر ٹیسٹ کرکٹ میں فقط 3479 اور ون ڈے میں 2628 رنز ہیں، اسے عظیم کرکٹ کیسے قرار دیا جاسکتا ہے؟۔

ایک بھارتی نے تو اسے ٹنڈولکر کی توہین قرار دیتے ہوئے بھارتی بورڈ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ہی معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ خبریں