جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان جھڑپ، 550 سے زائد فوجی ہلاک

فوجی

آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان متنازع علاقے میں دوسرے روز بھی شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جھڑپوں میں آرمینیا کے ساڑ ے پانچ سو سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے۔

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں آرمینیا کے ساڑ ے پانچ سو سے زائد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین اور بھارت کی افواج کے درمیان ایک بار پھر جھڑپ، ایک بھارتی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی

آذربائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آرمینیا کو ان جھڑپوں میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور اس کے بائیس ٹینک اور دیگر بکتر بند گاڑیوں سمیت پندرہ عدد طیارہ شکن دفاعی نظام اور اٹھارہ ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں