آسٹریلیا نے پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی

پرتھ : آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔ پاکستان کی بیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ میں بری طرح ناکام رہی۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے نے اننگ کا آغاز کیا، لیکن بابر اعظم نے خلاف توقع دوسرے ہی اوور میں 6 رنز پر اپنی  وکٹ دے دی۔

بابر اعظم کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان آئے بغیر کوئی رنز بنائے پوولین واپس لوٹ گئے۔ حارث سہیل نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن امام الحق غلط شاٹ کھیل کر 14 رنز کے ساتھ گراؤنڈ سے چلے گئے۔

حارث سہیل 8 رنز، خوشدل شاہ 8، عماد وسیم 6، افتخار احمد 45 اور شاداب خان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

امام الحق کے بعد افتخار حسین نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن حارث سہیل 54 کے مجموعی اسکور پر نویں اوور میں 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

عماد وسیم کے بعد افتخار احمد 92 کے مجموعی اسکور پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان صرف ایک رن ہی بناسکے۔ قومی ٹیم نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 107 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا آغاز کیا اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے ہدف کو پورا کرلیا۔

آج کے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی تھیں اور فخر زمان، آصف علی، محمد عرفان اور وہاب ریاض کی جگہ امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور محمد موسیٰ کو شامل کیا گیا تھا۔