جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ابو بچاؤ، اقامہ چھپاؤ، کمیٹی دلاؤ اور کرپشن بچاؤ سارے یکجا : مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ابو بچاؤ، اقامہ چھپاؤ، کمیٹی دلاؤ اور کرپشن بچاؤ سارے یکجا ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی میڈیا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابو بچاؤ، اقامہ چھپاؤ، کمیٹی دلاؤ اور کرپشن بچاؤ سارے یکجا ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا نعرہ تھا کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے۔ عمران خان سے مسئلہ یہ ہے کہ وہ نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے، بلکہ جو یہ کھا چکے وہ بھی نکلوا کر عوام پر لگانا چاہتا ہے۔

گزشتہ روز بھی مراد سعید نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جعلی اکاؤنٹ، ٹی ٹی، اقامہ، کمیشن اور کرپشن  والے سب ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں۔  گاؤں کے سارے چور جب مل جائیں تو سمجھو تھانیدار ایماندار آیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جے یو آئی (ف) کے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔

سماجی میڈیا پر آزادی مارچ کے حوالے مختلف ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ ہم اس لئے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے، ورنہ ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حلوہ مارچ کے دوسرے دن بدبو سے پشاور موڑ کے گردو نواح میں تعفن پھیل گیا ہے اور CDA کو صفائی کے لیئے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں، جیسے کہ PTI کے رضاکار کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب کی موجودگی میں فضل الرحمنٰ صاحب سے سوال بنتا ہے کہ بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کی شہادت کے ذمہ دار بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ سے ان کا کیا تعلق تھا؟ کیا بیت اللہ محسود جے یو آئی وزیرستان کا امیر نہیں تھا؟ ایک تماشا برپا ہے جمہوریت کے نام پے۔

متعلقہ خبریں