اداکار، گلوکار محسن عباس کی ضمانت میں 16 اگست تک توسیع

لاہور : محسن عباس عدالت سے عبوری ضمانت میں توسیع حاصل کرلی۔

سیشن کورٹ میں اداکار، گلوکار محسن عباس حیدر کی عبوری درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔ محسن عباس اپنے وکیل کے ہمراہ سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈشنل سیشن جج عرفان بسرا نے بطور ڈیوٹی جج کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

محسن عباس نے ایڈووکیٹ عدنان طارق کی وساطت سے عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اداکار محسن عباس کیخلاف تھانہ ڈیفنس سی نے ان کی اہلیہ فاطہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔ اداکار محسن عباس پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ کو سنگین نتائج کی دھکمیوں کے متعلق مقدمے درج کیا گیا ہے۔  

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ عدالت عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔