جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی دعا کے والد کو ’فادرز ڈے‘ کی مبارکباد

اداکارہ یمنیٰ زیدی

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فادرز ڈے کے موقع پر دعا زہرا کے والد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر مبینہ طورپر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے والد کو فاردز ڈے کی مبارکباد دی گئی ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی کو فادرز ڈے مبارک ہو، ایک عظیم باپ ہونے کا شکریہ، ہم آپ کو سپورٹ کرتے ہیں۔‘

یمنیٰ زیدی کی جانب سے یہ ٹوئٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری کینیڈین گینگسٹر نے قبول کرلی

متعلقہ خبریں