جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اداکار عمران اشرف برٹش کونسل کے برائے علم سفیر مقرر

اداکار

پاکستان کے نامور اداکار عمران اشرف کو برٹش کونسل کی جانب سے اعزازی سفیر برائے علم 2020سال مقرر کردیا گیا ہے ۔

اس تقرری کا اعلان اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر لکھا کہ "برٹش کونسل کی جانب سے علم کا سفیر مقرر ہونے پر فخر اور خوشی محسوس ہورہی ہے”۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ برٹش کونسل کا مقصد ملک کے پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم کی مدد سے روشن مستقبل دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی کی خبر سوشل میڈٰا پر وائرل

عمران اشرف نے امید ظاہر کی کہ وہ 2020 تک عالمی مقاصد کے حصول میں کردار ادا کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ اداکار اپنے شوبز کیریئر میں کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ بن چکے ہیں۔ عمران اشرف کو مشہور کردار "بھولا” کی وجہ سے بے حد شہرت پائی۔

متعلقہ خبریں