اسلام آباد : ٹیکس وصولی میڈیا مہم، من پسند تشہیری کمپنیوں کو دینے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ٹیکس وصولی کی تشہری مہم کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں حکومت کی ٹیکس وصولی میڈیا مہم، من پسند تشہیری کمپنیوں کو دینے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تشہری کمپنوں کو منتخب کرنے میں پی آئی ڈی کا ثالثی کردار ختم کرے۔ درخواست میں مؤقف کے مطابق کئی ایڈورٹزانگ کمپنیوں نے مہم میں دلچسپی ظاہر کی۔ ایف بی آر اور پی آئی ڈی نے پانچ کمپنیوں کا انتخاب کیا۔ ایڈورٹزنگ کمپنوں کی اسلیکشن کا عمل غیر شفاف، اور متنازع تھا۔

درخواست میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ پانچ میں سے دو کمپنیاں مشہور زمانہ کرپٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔ جن کمپنوں کو اشتہارات دیئے گئے، ان پر کراچی کی احتساب عدالت میں کیسز زیر سماعت ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایڈورٹرازنگ کے موجودہ سلیکشن کے عمل کو کالعدم قرار دے اور پی آئی ڈی کو سلیکشن کا شفاف طریقہ کار مرتب کرنے کے احکامات دے۔  

درخواست میں وزارت اطلاعات، پی بی سی، ایف بی آر، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔