جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

نوازشریف کی بگڑتی ہوئی طبیعت کے پیشِ نظر آج ہی سماعت کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

نوازشریف کی تمام بیماریوں کے حوالے سے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی۔ شہباز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے متفرق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں سروسز اسپتال لاہورکے میڈیکل بورڈ کی لسٹ بھی شامل ہے جس میں درج ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کوانجائنا کی تکلیف ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے، طبیعت کے پیشِ نظرضمانت کی سماعت جلد کی جائے۔

متعلقہ خبریں