جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

اصل محبت کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہو گئی ہے

اصل محبت کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہو گئی ہے

فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ لڑکوں کی نسبت لڑکیاں زیادہ وفادار ہوتی ہیں

محبت خوبصورت جذبہ ہے اگر کوئی اسکے مقام کو سمجھے تو آج بھی محبت کا لازوال جذبہ موجود ہے مگر اصل محبت کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہو گئی ہے۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرصت کے اوقات میں اگر شوہر بیوی کے ساتھ گھریلو امور میں ہاتھ بٹا دے تو اس میں کوئی حرج نہیں ، میرے شوہر اس معاملے میں مجھے بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دوبارہ شوبز میں آنے کا موقع ملے تو اپنا نام ثنا ہی رکھوں گا کیونکہ مجھے یہ نام راس ہے۔

انہوں نے کہا خدا کا شکر ہے کہ میرے متعدد ڈرامے آن ایئر ہیں جبکہ اگلے ماہ ایک فلم بھی نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں