اعتزاز احسن کا نام واپس نہیں لیا جائے گا

اعتزاز احسن کا نام واپس نہیں لیا جائے گا

کراچی: پیپلزپارٹی کے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اعتزاز احسن ہی پارٹی کے امیدوار ہوں‌ گے

آج آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں‌ تمام ارکان کی جانب سے اعتزازاحسن کا نام واپس لینے کی مخالفت کی گئی.

پی پی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعتزاز احسن کا نام واپس نہیں لیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان سے باضابطہ معذرت کر لی جائے.

یاد رہے کہ صدارتی انتخابات 4 ستمبر کو ہوگا. پی ٹی آئی کی نے عارف علوی کو نامزد کیا ہے، البتہ اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے کی کوششوں میں تاحال کامیاب نہیں‌ ہوسکی.