جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نیو یارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملیحہ لودھی کی جگہ عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، وہ اس سے پہلے بھی 6 سال تک مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

منیر اکرم کو ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔

منیراکرم نے 1967 میں فارن سروس کے شعبے میں ملازمت اختیار کی تھی، سفارتکاری کے میدان میں غیرمعمولی کردار پر انہیں ’ہلال قائد اعظم‘ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

وہ اس سے قبل 2002 سے 2008 تک مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

منیراکرم نے کہا کہ انہوں نے ایک ایسے لمحے میں دوبارہ عہدہ سنبھالا ہے، جب پاکستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز ہمیشہ مواقع ساتھ لاتے ہیں، اس وقت پاکستان کو مشرق اور مغرب دونوں ہی میں چیلنجز درپیش ہیں۔

متعلقہ خبریں