جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

امارات میں ملازمت کرنے والے 30 سالہ بھارتی نوجوان نے 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیت لی

 بھارت سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ نوجوان توجو میتھیو نے 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیتی ہے, جو 12 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہیں۔

توجو میتھیو نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑتی لاٹری جیتی ہے، بھارتی نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جب میں یو اے ای کو خیر آباد کہنے والا تھا۔ مجھے لاٹری کی رقم جیتنے کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا، لیکن میں 70 لاکھ اماراتی درہم کا مالک بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق توجو میتھیو نے لاٹری کا ٹکٹ ایئر پورٹ سے خریدا تھا، جس کا نمبر 075171 تھا، لاٹری جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان منگل کے روز کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاٹری میں جیتی گئی 70 لاکھ درہم کی خطیر رقم توجو میتھیو نے اپنے بھائی سمیت 18 ساتھی ملازمین میں تقسیم کردی جو اس کے ساتھ ابوظہبی کے ادارے میں گذشتہ چھ برسوں سے کام کررہے تھے۔

توجو میتھیو کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ کمپنی میں ملازمت کرنے والے دیگر افراد متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو گذشتہ کئی برس سے اپنے اہل خانہ کی خاطر متحدہ امارات میں نوکری کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں