امت نفرتیں ختم کرکے متحد ہوکر امن سے رہیں : خطبہ حج

گناہوں سے توبہ کریں، اللہ کی رحمت کے دروازے کھلے ہیں

مکہ مکرمہ : امام الشیخ محمدبن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ، نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے کیونکہ اللہ کی بات کبھی تبدیل نہیں ہوتی۔

وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نےحج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کےلیے پیدا کیا ہے ، اللہ رحیم اوررحمت والا ہےمسلمان تقویٰ اختیار کریں اور اللہ ورسولکی اطاعت کریں اورجداجداراستےنہ اختیارکیےجائیں۔

امام محمد بن حسن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے،اللہ نےقرآن میں فرمایاآج اپنی نعمت کوپوراکردیا،ہم نےدین مکمل کردیا۔ اسلام دین رحمت ہے اور رحمت کا راستہ ہے تمہارے پاس اللہ کی دلیل آچکی ہے، والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں والدین کے بعد رشتہ داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں اور اللہ اور اس کی نعمت اور فضل پر خوشیاں منائیں۔

دوران خطبہ محمد بن آل شیخ نے کہا کہ قرآن میں فرمایا گیا اللہ اپنی رحمت سےجسےچاہتاہےعلم عطافرماتاہے،امت کوچاہیےایک دوسرےسےشفقت کا معاملہ رکھے،امت نفرتیں ختم کرے،متحدہوکراورامن سےرہے،انسان ہویاجانور،سب سےرحمت کا معاملہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ رسولنے فرمایا،تم زمین والوں پررحم کرواللہ تم پررحم کرے گا، اللہ کا فضل نہ ہوتاتو سب شیطان کی ہی اتباع کرتے،اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریزرہیں تلاوت قرآن پاک کی عادت بنائیں۔ بیشک اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہےمسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔