جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا میں کورونا کی ویکسی نیشن لازمی نہیں: جو بائیڈن

کورونا

امریکا: نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ اس بات کی بھی توقع کرتے ہیں کہ 20 جنوری کو صدر کی حلف برداری کی تقریب کورونا وائرس کے باعث پرہجوم نہیں ہوگی

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا میں کورونا کی ویکسی نیشن لازمی نہیں ہوگی اور کسی بھی شہری کو مجبور نہیں کیا جائے گا کہ وہ ویکسین لگوائے۔

اقتدار میں آکربطور صدر ہر وہ چیز کروں گا جس سے لوگوں کی درست چیزیں کرنے کے لیے حوصلہ افزائی ہو اور جب لوگ اچھی چیز کریں تو اس کا اظہار کریں کیونکہ یہ اہمیت رکھتا ہے۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کاکہنا ہےکہ امریکا وائرس کے ہائی لیول ٹرانسمیشن کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او نے خوشخبری سنادی

جمعہ کے روز امریکا میں کورونا سے 2500 اموات ہوئیں اور 2 لاکھ 25 ہزار نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد امریکا میں کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار ہوگئی ہے جب کہ کل مریض 14.3 ملین تک جا پہنچے ہیں۔

متعلقہ خبریں