جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

امریکی دفتر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر اور افغانستان دھماکے پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن : امریکی ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور افغانستان میں بم دھماکے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان مورگن اورٹگس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، جن کا باغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا انسانی حقوق کو اہمیت دیتا ہے اور دنیا کی کسی بھی خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مورگن اورٹگس نے کہا کہ افغانستان میں خود بم دھماکے میں چونسٹھ سے زائد ہلاکتوں پر بھی افسوس ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے بھرپور کوششیں کررہا ہے اور پاکستان، امریکا اور افغان حکومت کو داعش کے خطے میں بڑھتے اثرات پر تشویش ہے۔

متعلقہ خبریں