جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

امریکی شہریوں کو نقصان پہنچا تو ایران کو بھرپور جواب دیا جائے گا

امریکی شہریوں کو نقصان پہنچا تو ایران کو بھرپور جواب دیا جائے گا

واشنگٹن: اگر امریکی شہریوں یا اتحادیوں کو کوئی نقصان پہنچایا تو تہران کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

جان بولٹن نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکی شہریوں کا اتحادیوں کو کوئی نقصان پہنچایا گیا تو تہران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

جان بولٹن نے نیویارک میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران والے خونی راج جاری رکھیں گے تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران میں امریکی شہریوں اور اتحادیوں کو نقصان پہنچا تو ایران کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ہم مکمل طور پر ایران کا رویہ دیکھ رہے ہیں، امریکا ایران پر پوری قوت اور عزم کے ساتھ اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا، بعض ملکوں کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے۔

جان بولٹن نے کہا کہ ایرانی تیل کی درآمدات پر عائد کردہ امریکی پابندیوں کو غیرموثر کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے، ہم یورپی یونین یا دنیا کی کسی دوسری قوت کو ایران پر پابندیاں غیرموثر بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں