امریکی صدر کا دباؤ کام کرگیا، اسرائیل نے کانگریس کی دو مسلمان ارکان کو ویزہ دینے سے انکار کردیا

واشنگٹن : امریکی صدر کے دباؤ کے نتیجے میں اسرائیل نے کانگریس کی دو مسلمان ارکان کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔

اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر امریکی کانگریس کی دو مسلمان ارکان الہان عمر اور راشدہ طلیب کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دونوں کانگریس خواتین کو دورے کی اجازت دینے سے اسرائیل کی کمزوری ظاہر ہوگی۔

صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ دونوں کانگریس ویمن اسرائیل اور یہودیوں سے نفرت کرتی ہیں اور اس بارے میں ان کے خیالات کو تبدیل کرنے کے لیے کچھ بھی کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ دونوں خواتین منی سوٹا اور مشی گن کے لیے باعث ندامت ہیں اور وہاں کے لوگوں کے لیے انہیں دوبارہ منتخب کرنا بہت مشکل ہوگا۔