انگلش پریمئر لیگ کی دفاعی چیمپئن لیور پول کی پہلے میچ میں یکطرفہ فتح

یورپیئن فٹبال سیزن کا شاندارآغاز،انگلش پریمئر لیگ کی دفاعی چیمپئن لیور پول کی پہلے میچ میں یکطرفہ فتح، ناروچ سٹی کو ایک چار گول سے شکست دی۔

پروفیشنل فٹبال سرکٹ کے اہم ایونٹ انگلش پریمئر لیگ کا پہلا میچ یکطرفہ ثابت ہوا، جب محمد صلاح الیون نے پہلے معرکہ میں ناروچ سٹی کو 1-4 گول سے پچھاڑدیا۔

انگلینڈ کی بیس طاقتور ترین ٹیموں پر مشتمل اس لیگ میں لیورپول اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔

اس میچ کا پہلا ہاف لیور پول کے حق میں رہا، فاتح ٹیم کے چاروں گول پہلے ہی ہاف میں نمودار ہوئے، ساتویں منٹ میں ناروچ کے ہینلے نے اوون کا تحفہ دیا، اس کے بعد گول اسکورنگ مشین محمد صلاح،وین جگ اور ڈیوک اورگی نے ایک ایک گول بنا کر لیور پول کو صفر چار گول سے برتری دلادی۔

دوسرے ہاف میں ناروچ نے فائٹ بیک کرکے لیورپول کو مزید گول کرنے سے روک دیا اورپوکی کے ایک گول کی بدولت اسکور ایک چار کرنے میں بھی کامیاب رہی۔