جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلینڈ کو غلط طور پر ایک اضافی رن دیا گیا؛ امپائر سائمن ٹافل

لارڈز: سابق انٹرنیشنل امپائر سائمن ٹافل کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو غلط طور پر ایک اضافی رن دیا گیا تھا جس کی وجہ سے انگلینڈ کو 5 رنز کے بجائے 6 رنز ملے۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے فائنل میچ کے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کے فیلڈر کی تھرو بیٹسمین بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن کراس کر گئی تھی جب کہ اس دوران اسٹوکس اپنا دوسرا رن مکمل کرنے کے لیے بھاگ رہے تھے۔

اس پر فیلڈ امپائر دھرماسینا نے انگلش ٹیم کو 6 رنز دیئے جو کہ انگلیںڈ کی فتح کا بنیادی سبب بنے۔

سائمن ٹافل کا کہنا ہے کہ فیلڈ امپائر نے یہاں پر انگلینڈ کو چھ رنز دے کر واضح غلطی کی حالانکہ یہاں پانچ رنز ملنے چاہیے تھے کیونکہ جب گیند پھینکی کی گئی تو بیٹسمین نے ابھی اپنا دوسرا رنز مکمل نہیں کیا تھا۔

اس غلطی کی وجہ سے ہی بین اسٹوکس کو اسٹرائیک ملی۔

آسٹریلوی ویب سائٹ فاکس اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے سائمن ٹافل نے ایم سی سی کے قوانین کی کتاب کے قانون 19.8 کا حوالہ دیا اور کہا کہ "یہ ایک واضح غلطی ہے”۔

متعلقہ خبریں