آرمی چیف کو سپہ سالار برقرار رکھنے پر چین کا خیر مقدم

بیجنگ : جنرل قمر جاوید باجوہ کو سپہ سالار برقرار رکھنے پر چین نے خیر مقدم کیا ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئندہ تین سال کیلئے سپہ سالار برقرار رکھنے کے فیصلے پر چین نے خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والے پاک فوج کے سربراہ ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ چین کی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا، یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پاک فوج ملکی سلامتی میں بہترین کردار ادا کرتی رہے گی۔