جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آصف زرداری کو بھی ذاتی معالجوں سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے : قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ آصف زرداری کو بھی

لاہور : قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو بھی ذاتی معالجوں سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے۔ حکومت سیاست دانوں کی صحت کے ساتھ کھیل رہی ہے، ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت تیزی سے گر رہی ہے۔ آصف علی زرداری کو بھی ذاتی معالجوں سے علاج کرانے کی اجازت دے جائے، تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ سابق صدر خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اور حکومت کے پاس کوئی کیس نہیں ہے، حکومت سیاست دانوں کی صحت کے ساتھ کھیل رہی ہے، ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری کی صحت بگڑتی جا رہی ہے، حکومت ہوش سے کام لے : شیری رحمان

ان کا کہنا تھا کہ مارچ تک حکومت نہیں جاتی تو ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے۔ میاں نواز شریف کی صحت خراب ہے۔ میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ ان کا علاج بیرون ملک کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزراء کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہو رہی ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔ عمران خان حکومت ایک یوٹرن مکمل نہیں کرتی کہ اس کے بعد نئے یوٹرن میں داخل ہو جاتی ہے۔ وہ ڈیل کہا ں ہو رہی ہے، جس کے بارے میں وزراء بات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا جہاں تک ہیں، وہاں تک ہم ساتھ کھڑے رہے، اس سے آگے جانا ہوگا تو رہبر کمیٹی میں بات ہوگی۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ پارٹی اس بار شہید بی بی کی شہادت کا جلسہ راولپنڈی میں کرانے کا سوچ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں