جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

اپنے کام سے بہت زیادہ مطمئن ہوں

اپنے کام سے بہت زیادہ مطمئن ہوں

ممبئی :  بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ زندگی میں دوسروں کو معاف کرنا اور تلخیوں کو بھول جانا بہت ضروری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹریو میں اداکارہ کترینہ کیف کا شادی نہ کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سنگل ہونے کے باعث گزشتہ 2 سال میں اپنا بہت زیادہ مشاہدہ کیا اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزاری۔

انہوں نے کہا زندگی میں دوسروں کو معاف کرنا اور تلخیوں کو بھول جانا بہت ضروری ہے اگر کسی کے اندر دوسرے کے متعلق تلخی برقرار رہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کسی کو معاف نہ کرنے کے منفی اثرات سے گزرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام سے بہت زیادہ مطمئن ہیں کیونکہ اس سے قبل وہ فلموں کی ناکامی کے فیز سے گزر چکی ہیں اور اس وقت ہدایتکار آنند ایل رائے سے بہت کچھ سیکھ رہی ہیں

متعلقہ خبریں