جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

اکرم درانی کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہوں

نواز شریف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حیران ہوں نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو دہشت گردی بڑھ جاتی ہے، کیا یہ محض اتفاق ہے؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اکرم درانی کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے سازش ہو رہی ہے، عوام ایسی کسی بھی سازش کو راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حیران ہوں نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو سرحدی پر کشیدگی اور دہشت گردی بڑھ جاتی ہے۔ کیا ان واقعات کا بڑھ جانا محض اتفاق ہے؟

آج صبح بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے جبکہ اکرم درانی محفوظ رہے۔

متعلقہ خبریں