جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں مشکلات کا سامنا

اسلام آؓباد : ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 20-2019 کے پہلے ماہ میں ہی ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں کے اہداف میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جولائی کیلئے مقررہ ہدف 310 ارب روپے میں سے پہلے 20 دن میں 181 ارب روپے وصولیاں ہوئیں۔ آئندہ 10 روز میں 129 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف مشکل ہوگیا۔

ٹیکس وصولیوں میں سست روی کے باعث ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال کے سامنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ سے ریونیو کلیکشن میں فرق پڑا ہے۔

 ایف بی آر میں آئے روز کے تبادلوں سے افسروں اور اہلکاروں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ رواں مالی سال میں حکومت نے ٹیکس اہداف 5500 ارب روپے رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں