جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

ایم کیو ایم سے مقامی اختلافات بھی مقامی سطح پر حل ہوجائیں گے

ایم کیو ایم سے مقامی اختلافات بھی مقامی سطح پر حل ہوجائیں گے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی پالیسی مختلف ہے ، حکومت سازی کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی کا عمل بہت مشکل کام ہے، عمران خان کی حلف برداری سب سے اہم مرحلہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان آج اپنے خیالات پارلیمانی پارٹی کےسامنے رکھیں گے اور پارلیمانی پارٹی آج عمران خان کو وزیراعظم نامزد کرے گی جبکہ پنجاب ،کے پی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس بھی طلب کرلئے گئے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ایم کیوایم الیکشن جیت کر آئی ہے ہمیں ان کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم سے مقامی اختلافات بھی مقامی سطح پر حل ہوجائیں گے۔

ایم کیوایم ہماری اتحادی جماعت ہے، ایم کیوایم کو اسٹیک ہولڈرز کی طرح ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں

متعلقہ خبریں