ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک نے جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی کے سے 15 ارب ڈالر کی سطح برقرار نہ رکھ سکے ہیں۔

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 86 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ سرکاری زر مبادلہ ذخائر کی مالیت 7 ارب 61 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہوئی گئی۔ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 25 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔