بابری مسجد کیس: مسلم فریق کا نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

 نئی دہلی : بابری مسجد کیس کے مسلمان فریق سنی وقف بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ نماز ہوئی پھر کیسے نظر انداز کر دیا، ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن تحفظات برقرا رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے کسی کی جیت ہوئی نہ ہی ہار لہذا احتجاج اور مظاہرے نہیں ہونے چاہیں۔ مسلم فریق کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں نہیں، 5 ایکڑ زمین ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ ہماری شریعت کے مطابق ہم اپنی مسجد کسی کو نہیں دے سکتے۔ مسجد اللہ کی ہے اور اسے فروخت نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضاد ہے، جن ثبوتوں کو ہندوؤں کے حق میں لیا گیا، وہی مسلمانوں کے ثبوت مسترد کر دئیے گئے۔

وکیل ظفریاب جیلانی نے کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ نماز ہوئی پھر کیسے نظر انداز کر دیا، ہمارا مؤقف سمجھا نہیں گیا، ہمیں متبادل زمین نہیں چاہیے۔