جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بابر اعظم کاؤنٹی ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کو برقرار رکھنے کے لیے پرامید

ٹاؤنٹین: ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس کے بعد انگلش کاؤنٹی ایونٹ میں بھی عمدہ پرفارمنس کو برقرار رکھنے کے لیے پرامید ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اکی پرفارمنس ورلڈکپ مین اچھی رہی اور انہیں اس بات کی پوری امید ہے کہ وہ سمرسٹ میں بھی عمدہ پرفارم کریں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ان میچز کے لیے سخت محنت کی ہے اور وہ انگلش ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے کی وجہ سے ہر کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں۔ اسی لیے وہ اب پرامید ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کلب پہلے ہی ون ڈے کپ جیت چکا اور مجھے امید ہے کہ اس سال میں انھیں ٹوئنٹی 20 ٹرافی جتوانے میں مدد دوں گا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے انگلش کاؤنٹی سمرسٹ کو بدھ کے روز جوائن کیا اور دوپہر کو نیٹ سیشن میں بھی بھرپور انداز میں حصہ لیا، جمعرات کی شب گلیمورگن کے خلاف ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میچ میں وہ میدان میں اترے۔

متعلقہ خبریں